کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی گولہ باری، 4 افراد شہید، 12 زخمی

کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی گولہ باری، 4 افراد شہید، 12 زخمی

کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں راجہ شہپال، عثمان خالد، سمرہ آصف اور محمد آصف کی 40 دن کی بیٹی شامل ہے۔

بھارتی حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 11 کا تعلق کھوئی رٹہ سیکٹر سے ہے جبکہ ایک زخمی کا تعلق نکیال سے ہے۔

باغ کے مضافاتی علاقے چوکی میں بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس میں اسامہ نامی نوجوان شہید ہو گیا، جبکہ اس کی دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔

 بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر، نکیال، عباس پورہ، فارورڈ کہوٹہ، ہجیرہ، تتہ پانی، وادی نیلم، دودھنیال، جورا، ظفروال سیکٹر سمیت ورکنگ باؤنڈری کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بھی شیل لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا، ہجیرہ میں گولہ باری سے متعدد مکانات اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں

تمام زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کے خلاف آج یوم عزم منانے کا اعلان

ایس پی کوٹلی عدیل احمد کا کہنا ہے کہ اب تک کی شیلنگ سے ضلع کوٹلی میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Scroll to Top