پاکستان کا دفاعی نظام بھارتی ڈرونز کو تباہ کرنے میں کامیاب، 6 ڈرونز مار گرائے گئے

پاکستان کا دفاعی نظام بھارتی ڈرونز کو تباہ کرنے میں کامیاب، 6 ڈرونز مار گرائے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا، ایک ڈرون وہاڑی، دوسرا پاکپتن اور چار ڈرونز اوکاڑہ میں مار گرائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 35 ڈرونز کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا جا رہا تھا اور جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے، وہ فوراً ریڈار پر دکھائی دیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ چھوٹے ڈرونز کو بھی ٹریک کر لیتا ہے اور شہروں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرونز کو مار گرانے کے لیے ایک واضح آپریشنل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ  پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے اور ہر ڈرون کی ٹریکنگ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا دفاعی اور ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 8,000 سے زائد اکاؤنٹس بلاک، ایکس انتظامیہ نے مودی کے احکامات پر اعتراضات اٹھا لیے

یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرتی ہیں اور دشمن کے حملوں کے خلاف ایک مضبوط جواب فراہم کرتی ہیں۔

Scroll to Top