ویٹیکن سٹی میں چار مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کر لیا گیا، رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی شہری ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئے اور پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رابرٹ پری ووسٹ کے انتخاب پر عالمی کیتھولک برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ لمحہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امید اور امن کا پیغام ہے۔
رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک چرچ کے نئے روحانی پیشوا کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور پوپ لیو چہار دہم کے لقب سے جانے جائیں گے،پوپ کے انتخاب کا عمل ویٹیکن سٹی میں ہوا جہاں چار مرتبہ ووٹنگ کے بعد ان کے انتخاب کا اعلان کیا گیا۔
رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی شہری ہیں جو پوپ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں جسے کیتھولک برادری ایک تاریخی پیش رفت قرار دے رہی ہے، ان کے انتخاب کے ساتھ ہی ویٹیکن کے مشہور سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجا کر اس لمحے کو یادگار بنایا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب پر عالمی کیتھولک برادری کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی موقع دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے لیے امید اور ترغیب کا نیا باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان پوپ لیو کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام، امن و انسانی وقار کے مشترکہ حصول کے لیے پرعزم ہے۔





