سچائی کا گلا گھونٹنے والا بھارتی میڈیا خود اپنے صحافیوں کے نشانے پر آگیا

سچائی کا گلا گھونٹنے والا بھارتی میڈیا خود اپنے صحافیوں کے نشانے پر آگیا

بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار جھوٹ، مکاری اور فریب بن چکا ہے جسے وہ سچ کا لبادہ اوڑھا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، اسی رویے کے خلاف بھارتی صحافی خود اپنی میڈیا انڈسٹری پر شدید تنقید کرتے ہوئے برہم نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار جھوٹ، مکاری اور فریب،بھارتی صحافی اپنی ہی میڈیا پر برس پڑے، بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف جارحانہ مہم اور جھوٹے پروپیگنڈے پر خود بھارتی صحافیوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹ، مکاری اور فریب” کا ہتھیار قرار دیا۔

متعدد بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا اداروں، خصوصاً آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی پر جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ جنگ ٹی آر پی (ریٹنگز) کی جنگ نہیں ہونی چاہیے بلکہ سچائی اور صحافتی اقدار کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

صحافیون سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی کو ایک فنکشن یا تفریحی پروگرام کے طور پر نہیں دکھانا چاہیے۔

ایک سینئر بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر جاری جھوٹے پروپیگنڈے پر طنز کرتے ہوئے کہا ایسے جنگجو جو جھوٹا مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں اب اپنے بنکرز میں واپس چلے جانا چاہئے۔

بھارتی میڈیا مصنوعی ذہانت  اور گمراہ کن مواد کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی ہی عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے اپنے وزراء بھی ان جھوٹے بیانیوں سے محفوظ نہیں رہے۔

Scroll to Top