ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری، نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جانے لگا

ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری، نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جانے لگا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال اور مسلسل گولہ باری کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے اپنی عسکری ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ میں آ کر معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور فوج کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف مبینہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جو محض جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوا ہے۔

تازہ شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارتی افواج نے شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی جس سے مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت میں اضافہ اُس کی ناکامیوں اور اندرونی خلفشار کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سوچنا بھی مت کہ پاکستان خاموش رہے گا، پاکستانی سفیر کی بھارت کو وارننگ

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔

Scroll to Top