پاک بھارت کشیدگی:سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کےاعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیرکی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ہندوستان کے سندور کو تندور بنا دیا، حنیف عباسی

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Scroll to Top