سائبر دہشتگردی کا جواب، پاکستانی ہیکرزنے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کردیئے

بھارت کی سائبر دہشتگردی پرپاکستانی ہیکرز نے جوابی کاروائی میں آپریشن سالار کا آغاز کرتے ہوئے 4 بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے ’آپریشن سالار‘ کےنام سے سائبر مہم کا اعلان کر دیا، مہم کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستانی ہیکرز نے دہشتگرد بھارت کی 4 اہم ویب سائٹس ہیک کرکے ڈیٹا حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ رات گئے وزارت اقتصادی امور کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دوران ’ایکس‘ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی۔

Scroll to Top