انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع خیبر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لنڈیکوتل پولیس نے کاروائی کے دوران 7 کلوگرام ائس برآمد کی جبکہ دوسری کاروائی میں باڑہ پولیس نے 30 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈشنل ایس ایچ او عظمت ولی اور دیگر پولیس نے علاقے اشکیل خوڑ میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تعاقب کیا۔
کچھ فاصلے پر پولیس نے موٹر سائیکل اور ایک بند بوری تحویل میں لے لی تلاشی کے دوران بوری سے7کلوگرامآئس برآمد کرلی ملز م جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او باڑہ جاوید خان کی سربراہی میں ایس آئی عابد خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار ولد ظاہر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران 30 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔
ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے دونوں کارروائیوں میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملوں نے سارے پاکستان کو متحد کیا ہے، سینئرصحافی عرفان خان
انہوں نے منشیات خلاف جاری مہم میں شہریوں کی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی حمایت پولیس کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے، منشیات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا۔





