پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا،تعداد 78ہوگئی

پہلگام واقعہ کے بعد سے مودی سرکار کی جارحیت جاری ہے اور وہ پاکستان میں ڈورن سے حملے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ کاروائی میں پاک فوج نے ضلع گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے جس کے بعد سے گرائے جانے والے ڈرونز کی معموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کرتے ہوئےبتایا کہ اب77 بھارتی ڈورنز گرائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر،پولیس کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جلال پور جٹاں میں گرائے جانے والے ڈرون کے بعداب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

Scroll to Top