پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،امریکی صحافی کا انکشاف

امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا تے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے وابستہ صحافی نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل برسا دیئے پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی حدودبحال،حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی،ترجمان وزارت مذہبی امور

امریکی صحافی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

Scroll to Top