بھارت نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے رپورٹر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ اور پراپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا، لائیو ٹرانسمیشن کے دوران رپورٹر نے بھارتی میڈیا کی ادارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے نیوز اینکر کو کھری کھری سنائیں۔
رپورٹر نے لائیو نشریات کے دوران غصے میں آ کر اینکر سے کہا کہ بھارتی میڈیا پہلے جنگ کی اپ ڈیٹس مانگتا ہے اور پھر اسی خبر کو فیک نیوز قرار دے دیتا ہے۔
رپورٹر کی اس بے باک باتوں کو سن کر نیوز اینکر نے فوراً بریک لے لیا جس کے بعد اس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، رپورٹر نے کہا کہ پہلے جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں پھر انہیں فیک نیوز کیوں کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فوج میدان جنگ میں پاک فوج کا مقابلہ نہ کر سکی، جس کے بعد مودی سرکار کو اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے فیک نیوز اور پراپیگنڈے کا سہارا لینا پڑا۔
بھارتی میڈیا کی جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈہ کرنے کی پالیسی پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، صارفین نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ اور پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا اور ان کی حقیقت عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی نے سیاسی مفاد کی خاطر پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، بھارتی عوام
بھارتی میڈیا پورے پاکستان کو فتح کرنے کے بڑھکیں مار رہا تھا اور کراچی بندرگاہ پر قبضے کی باتیں کر رہا تھا لیکن اب عالمی سطح پر گودی میڈیا کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔