چین سے تعلقات میں بڑی پیشرفت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تعلقات میں اہم پیشرفت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ امریکی کاروباری فرموں کے لیے چین کی مارکیٹ کا دروازہ کھلنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی مارکیٹ کا امریکا کے لیے کھلنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا اور اس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان سوئٹرزلینڈ میں ہونے والی حالیہ مذاکرات دوستانہ اور تعمیری انداز میں کی گئیں۔

امریکی صدر کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور دونوں طرف کے کاروباروں کو فائدہ ہوگا۔

Scroll to Top