کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک روزمیں 10ہزار400 روپےسستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 40ہزار500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 8ہزار917 روپےسستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار923 روپےکا ہوگیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونا 104 ڈالرز کمی کے بعد 3221 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کردستان ورکرز پارٹی کا ترکی کے خلاف برسوں سے جاری مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں اور ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔





