پہلگام واقعہ، وزیراعظم کا ایران کے امن کردار پر مثبت ردعمل، خیرمقدم کا اعلان

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025ء جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوادی،ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

Scroll to Top