شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب

پاکستان سے بدترین شکست کے بعد قوم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شکست خوردہ، مایوس اور تھکے ہوئے نظر آئے۔

بھارتی وزیراعظم کا یہ خطاب ملک بھر میں براہ راست دکھایا گیا جس میں مودی قوم کے سامنے فتح کا ناٹک بھی نہ کرسکے کیوں سوشل میڈیا اور عالمی صحافیوں نے پہلے بھارتی فوج کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

بھارتی وزیراعظم کے پاس اپنی قوم کو مطمئن کرنے کےلیے کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے اس لیے پاکستان پر روایتی الزامات کو دہراتے رہے۔

بھارتی قوم اور وہاں صحافی اس بات کا انتظار ہی کرتے رہے کہ پردھان منتری جی پہلگام واقعے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی ناکام کوشش پر کوئی ٹھوس ثبوت لائیں گے۔

تاہم نریندر مودی کے غرور و تکبر کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی اس لیے محض الزامات اور دھونس دھمکیوں سے کام چلاتے رہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت بھارت کے تاجروں، بزنس مین، معزز شخصیات اور سابق فوجی افسران نے وزیراعظم مودی کے خطاب کو مایوس کن قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر:باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اما م مسجد جاں بحق ہوگئے

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس جنگ سے متعلق مکمل سچ کے ساتھ اسمبلی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

Scroll to Top