پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 04-17، 14-06 اور 04-08 رہا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ پاکستان نے اپنے حریف سعودی عرب کو مکمل طور پر قابو کر لیا، جس کے بعد سیمی فائنل کی سیٹ حاصل کر لی۔

اس سے قبل پاکستان نے گروپ میچز میں بھارت اور فلپائنز کو شکست دی تھی، تاہم ایران اور اردن کے خلاف میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آئی پی ایل مزید تاخیر کا شکار، غیر ملکی کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

پاکستان کی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایشیائی چیمپئن بننے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Scroll to Top