فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا

غزہ : فلسطینی تنظیم حماس نے ایک امریکی قیدی کو انسانی بنیادوں پر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے نمائندوں کے حوالے کر دیا، جس کے بعد قیدی کو غزہ سے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ حوالگی کسی قسم کی مزاحمت یا جارحیت کے بغیر پرامن طریقے سے عمل میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق قیدی کی رہائی کو ایک انسانی اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد جاری کشیدگی کے دوران ایک مثبت پیغام دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

حماس کی جانب سے اس اقدام کے ساتھ ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے۔

Scroll to Top