آئی پی ایل مزید تاخیر کا شکار، غیر ملکی کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملتوی شدہ آئی پی ایل 17 مئی سے بحال

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ 9 مئی کو بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے بعد بی سی سی آئی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لیگ کو ملتوی کر دیا تھا۔

معطلی سے ایک روز قبل دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ بھی اچانک روک دیا گیا تھا، اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن واپس جانے کی تیاری شروع کر دی تھی۔

تاہم ہفتے کے روز دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آ گئی ہے، جس کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق بقیہ میچز 3 جون تک بھارت کے 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ابھارت میں خوف طاری، آئی پی ایل کاجاری میچ روک دیا

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلور اور دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہو گا۔

Scroll to Top