دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے شاہی خاندان سے 400 ملین ڈالر مالیت کا ایک لگژری جیٹ طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے وہ ایئرفورس ون کے طور پر استعمال کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قیمتی تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ قطر کے دوران متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کسی غیر ملکی حکومت کی جانب سے کسی امریکی صدر کو دیا جانے والا سب سے مہنگا تحفہ ہو سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ امریکی قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوادی،ٹرمپ
قطر کی جانب سے یہ قدم صدر ٹرمپ کے قطر کے ساتھ اقتصادی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، اور اس سے قطر کی عالمی سطح پر شہرت میں بھی اضافہ ہونے کی توقع ہے۔





