اڈیالہ جیل راولپنڈی،عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلاء اور رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فہرست میں شامل افراد آج جیل جا کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے بتایا کہ فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور ان کے علاوہ ان کے اپنے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس کے نام بھی ملاقات کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ یہ ملاقات بانی پی ٹی آئی کی صحت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کی جائے گی۔ آج پارٹی رہنماء اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد یہ ملاقاتیں اہمیت اختیار کر گئی ہیں اور ان ملاقاتوں کے ذریعے قانونی مشوروں کے علاوہ پارٹی کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔





