خیبرپختونخوا میں موسم ایک بار پھر بدلنے کو ہے،سوات، مالاکنڈ اور کوہستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔





