خیبر پختونخوا ،مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025کا وائٹ پیپر جاری

خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک ایکشن پلان تیار کردیا ہے۔

صوبائی ایکشن پلان کے تحت تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنر کو دہشتگردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے متعلق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کارروائی سے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس بھی فوری ختم کئے جائینگے جبکہ دہشت گردی میں ملوث دہشتگردوں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائےگی اور دہشت گردوں کے ساتھ روابط ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں موجود دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی بھی جانچ پڑتال کی جائیگی اور کسی بھی محکمے میں دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی موجودگی پر سخت کارروائی کی جائےگی، مراسلے میں ضلعی سطح پر بھی دہشتگردوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سے متعلق اجلاس منعقد کرانے کی ہدایات کی گئی ہے

Scroll to Top