مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف

شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ مودی کی ہندو توا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہوچکی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مودی بھارت میں غیر مقبول ہوچکے ہیں، حکومت کی جانب سے رات اے پی سی کی دعوت ملی صبح ملتوی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے، بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا، اس کے لیے ممکن نہیں کہ وہ پانی روکنے کی ضد پر قائم رہ سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کی بڑی وجہ ان میں یکسوئی نہ ہونا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں اشتراک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔

Scroll to Top