مودی بہار الیکشن سے پہلے پنگا لے گا ، شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی ، جنگ ہوئی تو خطرناک اور تشویشناک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ منشیات ٹیسٹ سے مشروط:بل قومی اسمبلی میں پیش

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور مرید کے بھارت کا پرانا نشانہ ہے ، بھارت نے سوچا نہیں تھا ان کا دفاعی نظام جام ہو جائے گا۔

Scroll to Top