اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مشاورت آج سے ویڈیو لنک کے ذریعے شروع ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بجٹ اہداف کے تعین اور اقتصادی حکمتِ عملی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کرے گی۔
ان مذاکرات میں بجٹ 26-2025 کے اہم نکات اور اہداف باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اقتصادی اصلاحات کو برقرار رکھے گی۔
مذاکرات کے دوران تکنیکی سطح پر ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ کے حتمی اہداف پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے، تاہم یہ دورہ ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہے۔





