پاک فوج کے اعزاز میں باجوڑ میں شاندار تقریب، آتش بازی اور نعرہ بازی سے فضا گونج اٹھی

باجوڑ: پاک فوج کو بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے باجوڑ سکاوٹس میں ایک شاندار آتش بازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لعلی شاہ پختونیار، سیکیورٹی حکام اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔

شرکاء نے وطن کے دفاع میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے بھرپور جذبات کے ساتھ انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے فضا جشن کے رنگ میں رنگ گئی۔ شرکاء نے قومی نغمے گائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جس سے تقریب کا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

باجوڑ چیمبر کے صدر لعلی شاہ پختونیار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے لمحات اتحاد و یکجہتی کی علامت ہوتے ہیں۔

Scroll to Top