گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگا دی

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے کے خلاف احتجاجاً ایک عوامی تقریب کے دوران بھارتی رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگا دی۔

یہ علامتی قدم بھارت کو پیغام دینے کے لیے اٹھایا گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے نعرے لگائے اور گورنر سندھ کے اس عمل کو سراہا۔

رافیل طیارے کا ماڈل نذرِ آتش کرنے کے بعد گورنر کامران ٹیسوری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہم نے اس بار صرف چائے نہیں بلکہ پاند کا بھی بندوبست کیا تھا، لیکن پاکستانی فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن اگر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو اُسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ رافیل طیارے صرف دکھاوے کے ہتھیار ہیں، جبکہ پاکستانی قوم اور افواج ہر محاذ پر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کے اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز مزیدگرگئے

انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے کے امن کو خراب کرنے کے بجائے اپنی عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔ تقریب کے اختتام پر قومی نغمے بجائے گئے اور شرکاء نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Scroll to Top