بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی ، پاک فضائیہ کی کارروائی سے طیارے واپس

دشمن کے طیارے پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے سامنے بے بس

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے کی جانے والی موثر اور فوری فضائی کارروائی نے بھارتی فضائیہ کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

6 اور 7 مئی کی رات ہونے والی کارروائیوں کے دوران بھارتی طیارے پاکستانی فضائیہ کی موجودگی کے باوجود کوئی میزائل فائر نہ کر سکے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکرپرسن شہزاد اقبال نے انکشاف کیا کہ بھارت کے طیاروں کو پاکستانی اہداف پر فائرنگ کے لیے مطلوبہ ٹارگٹ لاک کے کیوز ہی نہیں ملے، جس کی وجہ سے وہ کسی قسم کا حملہ نہ کر سکے۔ یہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور فضائی دفاعی حکمت عملی کی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ 9 اور 10 مئی کی رات جب بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اُس وقت بھی بھارتی طیارے فضا میں موجود نہیں تھے، جبکہ پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کو 5 طیاروں کے نقصان کا سامنا ہوا، جس سے ان کی افرادی قوت اور حوصلے پر گہرا اثر پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو اُس رات فری ایئر اسپیس میسر آ گئی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کے پاس جدید روسی دفاعی نظام ایس-400کی چار بیٹریز موجود تھیں، جن میں سے ایک بیٹری آدم پور ایئر بیس پر نصب تھی، جسے پاکستانی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملتوی شدہ آئی پی ایل 17 مئی سے بحال

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارروائی میں بھارت کے دو پائلٹس ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم بین الاقوامی ذرائع بھی بھارت کے بھاری نقصان کی تائید کر رہے ہیں۔

Scroll to Top