190 ملین پاؤنڈ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری کو عمران خان اور بشری بی بی کو اس کیس میں سزا سنائی تھی۔بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ 17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

Scroll to Top