اگر بات چیت ہوئی تو بھارت سے کن نکات پر ہوگی؟ خواجہ آصف نے سب واضح کر دیا

مودی کا سیاسی کیریئر ختم، بھارت کو سائبر وار میں شکست، وزیردفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے اور پاکستان نے بھارت کو سائبر جنگ میں فیصلہ کن شکست دی۔

خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی جانب سے کی گئی گیم کا پانسہ پلٹ چکا ہے، اور اگر مودی نے مزید کوئی قدم اٹھایا تو بھارت کو اس کا سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

وزیردفاع نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم نے ایک ٹینک پر چڑھ کر خطاب کیا اور وہاں کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پسرور کینٹ کے جوانوں اور افسران کا جذبہ دیدنی تھا، جسے دیکھ کر وزیراعظم اور انہیں بہت خوشی ہوئی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سی ایم ایچ سیالکوٹ جا کر انہوں نے زخمی جوانوں کی صحت یابی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارے دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز سائبر جنگ میں نوجوانوں کی محنت اور کامیابی میں چھپا ہوا ہے، جس کی بدولت بھارت کا سارا سسٹم جام ہوگیا تھا۔
ایس 400 اور بھارتی جہاز بھی بند ہوگئے تھے، اور پاکستان نے سائبر وار میں اہم کامیابی حاصل کی۔

خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی گفتگو کی، کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان کا نام تاریخ میں امن کے سفیر کے طور پر لکھا جائے۔ انہوں نے ترکیہ میں زیلنسکی اور پیوٹن کی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ٹرمپ تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، بنگلہ دیشی سفیر

چین کی ترقی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ چین نے جنگوں سے بچ کر ترقی کی ہے، اور سعودی عرب، ترکیہ اور قطر سمیت کئی ممالک اس پالیسی میں شامل ہیں۔

آخر میں انہوں نے نوازشریف کا ذکر کیا اور کہا کہ نوازشریف نے اپنی بیٹی اور بھائی کو مناسب جگہ دی ہے، اور ان کا حکومتی معاملات میں مشاورت کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ وہ تین دفعہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

Scroll to Top