ماسکو: روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے ترکی میں اپنے وفد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی وفد کی قیادت ولادیمیر میڈنسکی کریں گے، جو 2022 میں ہونے والے ابتدائی امن مذاکرات میں بھی روسی ٹیم کے سربراہ تھے۔
روس اور یوکرینی وفود کے درمیان یہ اہم ملاقات جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگی۔ مذاکرات ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب عالمی سطح پرروس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں اور جنگ کے اثرات عالمی امن و معیشت پر گہرے اثر ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میںجنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اورمستقبل کے سیاسی حل پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ترکیہ ان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دیا جا سکے۔