سیاسی فضا میں نرمی!عمران خان ملک کی خاطر ہر فورم پر بات کیلئے تیارہے، علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میںملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک اہم اقدام سامنے آیا۔ وزیر اعلیٰ نےملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ایک وسیع اور پہاڑی علاقہ ہے، جہاں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انتظامی بہتری کے لیے ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہانتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ مشاورت کے ذریعے نئے ڈویژنز کی جزئیات طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب، مارکیٹ میں فروخت

اجلاس میںملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ کے فیصلے کو سراہا۔ نمائندوں کا کہنا تھا کہ ڈویژن کی تقسیم عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔

Scroll to Top