جنگ ختم ہونے پر نواز شریف نے مبارکباد دی، پہلے کیوں خاموش رہے؟نعیم پنجوتھہ

تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتا نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ حملے کے بعدعمران خان نے سب سے پہلے قومی یکجہتی پر زور دیا اور پوری قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا، جبکہ نواز شریف کی طرف سے تاحال کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نواز شریف کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں، تو عمران خان کے پاس بھی کوئی عہدہ نہیں، پھر بھی انہوں نے فوری ردعمل دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعدپاک فوج نے نہ صرف تمام سیاسی جماعتوں، بلکہ نوجوانوں، میڈیا اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب کشمیر پر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا اور پاکستان اس بار اعلیٰ پوزیشن میں ہوگا۔

دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈ میجر جنرل زاہد محمود کا کہنا تھا کہ بھارت، جو کچھ عرصہ قبل تک کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، اب خود مذاکرات کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی ایک نرگسیت پسند شخصیت کے طور پر بند گلی میں خود کو لے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کا سیاسی کیریئر ختم، بھارت کو سائبر وار میں شکست، وزیردفاع

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کو ترجیحی مسئلہ قرار دینا ایک اہم سفارتی پیغام ہے جو عالمی برادری اور بھارتی عوام دونوں کے لیے ہے۔

Scroll to Top