سچ کا پتہ لگانے کی کوشش ، بانی پی ٹی آئی پر پولی گرافک ٹیسٹ کا حکم

سچ کا پتہ لگانے کی کوشش ، بانی پی ٹی آئی پر پولی گرافک ٹیسٹ کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو ان کے پولی گرافک (جھوٹ پکڑنے والے) اور فوٹو گرامیٹک (تصویری شناختی) ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 12 مقدمات میں تفتیش کے حوالے سے سنایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کر لی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بارہ روز کے اندر پولیس ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ مکمل کرے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو آڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی ہے تاکہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو شواہد کی تصدیق کی جا سکے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں تحریک انصاف کے بانی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا، جس پر آج عدالت نے تفصیلی حکم جاری کیا۔ تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے معروف قانون دان بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔

Scroll to Top