تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا،معظم بٹ ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ گھس کر بھارت میں اہداف کو تباہ کرسکتے ہیں۔

پشاور پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے معظم بٹ ایڈوکیٹ کا کہناتھاکہ پاکستان کی مضبوط فوج کو مضبوط قیادت لیڈر کررہا ہے، بھارت سے ہم یہ معرکہ جیت چکے ہیں،پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ گھس کر بھارت میں اہداف کو تباہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا کہا، بھارت پاکستان کا دشمن ہے یہ کبھی دوست نہیں بن سکتا، یہ ایک طویل جنگ کا آغاز ہے، پاکستان کو اس جنگ کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا، پاکستان نے سفارتی طور پر بھی بھارت کو شکست دی ہے، پاکستان کو اپنے پتے صحیح وقت پر کھیلنا ہوں گے۔

سینئر قانون دان کا کہنا تھاکہ پوری قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام مکاتب فکر لوگوں کو مل کر بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے، یہ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کرے گا، بھارت نے پانی روکا تو یہاں زراعت کے لئے پانی کا مسئلہ پیدا ہوگا، سندھ طاس معاہدے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی ضروری ہے، ہم آگاہی کے لئے پروگرام منعقد کریں گے۔

معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ اس وقت آپس میں اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، سب کو مل کر بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا، سٹیک ہولڈر کو مل کر کام کرنا ہوتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق:وفاقی حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ2019 میں پاکستان نے انڈیا کا پائلٹ واپس کیا، اس سے بھارت نے سمجھا کہ پاکستان کمزور ہوچکا ہے، بھارت کو جب تک جواب نہیں دینگے وہ راستے پر نہیں آئیں گے۔

Scroll to Top