صوابی،دہشت گردوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ،3اہلکار زخمی

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں پولیس ناکے پردہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ اتلہ کے اہلکار ناکہ بندی کیلئے کھڑے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے اہلکاروں میں باچاگل ،خیرغفوراور میرافضل شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو شاہ منصور میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیاہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور :دوفریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

واضح رہے کہ کچھ روز جھنڈا چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔

Scroll to Top