باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں کے درمیان 31 سال بعد تاریخی صلح ہوگئی۔
یہ تصفیہ خڑی خیل اور المازے قبائل کے درمیان متنازع زمین کے مسئلے پر ہونے والے مسلح تصادم کے بعد ممکن ہوا۔ اس تصادم میں اب تک 71 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
انتظامیہ کی مسلسل کوششوں اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں یہ صلح عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ارکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سول حکام بھی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران فریقین ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ علاقے میں امن کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر شدہ خواتین نرسنگ کالج دو دہائیوں سے غیر فعال، عمارت کھنڈرات میں تبدیل
اس تاریخی معاہدے سے نہ صرف علاقے میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ یہ علاقے کی ترقی کے لیے ایک نیا باب بھی ثابت ہو گا۔





