بھارت کا منفی رویہ سیز فائر کے تسلسل میں رکاوٹ بن سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بھارت کا منفی رویہ سیز فائر کے تسلسل میں رکاوٹ بن سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے منفی طرزِ عمل کی وجہ سے سیز فائر کا تسلسل برقرار رہنا ممکن نظر نہیں آتا، جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے طرزِ عمل سے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ہم نے ثابت کیا کہ امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔

بلاول بھٹو نے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت کو پاکستان کی بڑی سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا مؤقف ہمیشہ یہ رہا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن آج یہ مسئلہ مذاکرات کا حصہ ہے جو ہماری بیانیہ جاتی کامیابی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے زور دیا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سیز فائر برقرار رہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بنے، عوامی بیانات اپنی جگہ لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی پاسداری میں تسلسل برقرار نہیں رکھا جائے گا۔

پہلگام واقعے کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے ہی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کر چکے ہیں، ہمارے ملک میں بھی دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے جن کا الزام بھارت پر عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت پر فخر، وطن سے وفا کی مثال، شہید کیپٹن روح اللہ کے والد کے جذباتی تاثرات

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت نے دریائے سندھ پر حملے کی کوشش کی جو ایک سنگین اقدام ہے، ماضی میں پانی کو اس طرح ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات چیت ہو گی۔

Scroll to Top