پاکستانی قوم آج آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر منا رہی ہے اس موقع پر شہدا کے لواحقین نے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور قومی یکجہتی، قربانی اور جذبہ شہادت کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔
شہدا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کے دندان شکن جواب دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس نازک گھڑی میں پوری قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہو کر دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ جدید حکمتِ عملی، بے مثال قیادت اور جذبۂ شہادت سے سرشار پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہدائے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور بہادر ترین افواج میں شامل ہے
شہدا کے اہلخانہ نے اس دن کو معرکۂ حق قرار دیتے ہوئے اسے ایک قومی فتح سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہم آج کا دن نہ صرف یومِ تشکر بلکہ دشمن پر فتح کے جشن کے طور پر منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کے دو انمول تحفے وطن پر قربان کردیئے، شہید بیٹوں کے والدین کا حوصلہ قوم کے لیے مشعل راہ
پاک فوج کی شجاعت، قومی یکجہتی اور عوام کے عزم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔





