سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ،فی تولہ سونا 900 روپے اور فی اونس 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 3177 ڈالر کا ہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہوگئے۔

اس طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 772 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خزانہ کے 10 اہلکار معطل

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3377 اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 31.95 ڈالر پر برقرار ہیں۔

Scroll to Top