پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے عبرتناک شکست کے بعد چین نے اپنے جے-10 سی جنگی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیاروں کی علامتی تصاویر آویزاں کی ہیں۔
ان تصاویر میں پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیارے دکھائے گئے ہیں، جن میں تین رافیل، دو ایس یو-30، اور ایک مگ-21 طیارہ شامل ہے۔
یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے گرادیئے تھے۔
پاکستان نے اس آپریشن میں چینی ساختہ جے-10 سی طیارے استعمال کیے، جن کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے جدید رافیل طیارے بھی نشانہ بنائے گئے۔





