پشاور،رنگ روڈ پر میڈیسن کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

پشاور: رنگ روڈ پر نادرا آفس کے قریب واقع ادویات کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 8 فائر وہیکلز، 2 واٹر براؤزرز اور 3 ایمبولینسز روانہ کی گئیں، جبکہ 30 سے زائد اہلکار فائر فائٹنگ میں مصروف ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اب تک آگ پر 70 فیصد سے زائد قابو پایا جا چکا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی مکمل طور پر آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے غیر متعلقہ افراد کے دفتر داخلے پر پابندی عائد کردی

آگ لگنے کی وجہ اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

Scroll to Top