عمران خان کی ہر بات امانت سمجھی، کبھی باہر شیئر نہیں کی، بیرسٹر گوہر کا موقف

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا، اب معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے ملک میں سیاسی سیزفائر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ملک اور نظام کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص احمد نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اس دشمن کے چھ جہاز گرائے جو جنوبی ایشیا میں خود کو تھانے دار سمجھتا تھا،وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے، لیکن سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس بنیاد پر ہوں گے؟ پہلے یہ طے کرنا ہوگا۔

Scroll to Top