وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل ہمیشہ متناسب اور اہداف پر مبنی رہا ہے۔

وزیراعظم نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور وزیراعظم کیئراسٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مثبت اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، چیئرمین پی ٹی آئی

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Scroll to Top