یومِ تشکر پر وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ

اسلام آباد: یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کے دوران وفاقی دارالحکومت کی فضائیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے پیش کیے گئے شاندار فلائی پاسٹ سے گونج اٹھیں۔

اس موقع پر فضائیہ کے طیاروں نے جدید حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور تاریخی کامیابی کی یاد تازہ کر دی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنے جذبۂ ایمانی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی وفاداری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ کے دوران طیاروں کی گرجتی آوازوں اور شاہینوں کی پرواز نے حاضرین میں جوش و جذبے کی نئی لہر دوڑا دی۔ شرکاء نے نعرۂ تکبیر بلند کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یومِ تشکر کی اس تقریب میں وزراء، اعلیٰ عسکری حکام، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلائی پاسٹ اور تقریب کے مناظر قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی ترجمانی کرتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 روز کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو گی

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کا اختتام قومی یکجہتی، استحکام اور دفاعِ وطن کے عہد کی تجدید کے ساتھ ہوا۔

Scroll to Top