استنبول میں روس یوکرین مذاکرات، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پرپیش رفت

استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک، ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یوکرینی وزیر دفاع کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ باقاعدہ طے شدہ منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

روسی وفد نے مذاکراتی عمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بات چیت کے نتائج سے مطمئن ہیں اور اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ روسی حکام کے مطابق یہ پیش رفت اعتماد سازی کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے امکانات پر بھی سنجیدہ اور بامقصد گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی فریقین کے درمیان امن کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مذاکرات کے آئندہ دور کی تیاری بھی زیر غور ہے، جس میں مزید اعتماد سازی کے اقدامات اور امن کی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت

بین الاقوامی سطح پر اس پیش رفت کو سراہا جا رہا ہے، اور اسے مشرقی یورپ میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top