بھارت کا ثقافتی تعصب بے نقاب، معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستانی گانے ہٹا دیے گئے

نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر ثقافتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے ہیں۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جاری کردہ نئی ایڈوائزری کے بعد سامنے آیا، جس میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستان سے تخلیق کردہ ہر قسم کا مواد، بشمول ویب سیریز، فلمیں، گانے اور پاڈکاسٹ، بھارت میں ہٹا دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان سے حالیہ شکست کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا اداروں کی جانب سے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جنگ بندی کے باوجود بھارتی حلقوں میں بدستور شدید ردعمل پایا جا رہا ہے، اور پاکستان مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھارت کی مشہور میوزک کمپنی “زی میوزک” نے اپنے یوٹیوب چینل سے گلوکار عاطف اسلم کے نام کو گانوں سے ہٹا دیا تھا، جب کہ اب اس اقدام کو مزید وسعت دیتے ہوئے تمام پاکستانی گانے بڑی اسٹریمنگ سروسز سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں استنبول میں روس یوکرین مذاکرات، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پرپیش رفت

بھارت میں پہلے ہی پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں، اور اب میوزک کمپنیوں نے بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھی حذف کرنا شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top