بیرسٹر سیف کا وزیر پیٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

میلی نظر برداشت نہیں، دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم بھارت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، اور جب اُس کی ذلت کا وقت آیا تو اُس نے پاکستان کا رخ کیا، مگر ہماری بہادر افواج اور شاہینوں نے نہ صرف اسے جواب دیا بلکہ مسلمانوں کے خون کا بدلہ بھی لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے 10 مئی کے بعد بھی سبق نہ سیکھا تو ہماری بندوقیں اب بھی اس کے رخ پر ہیں۔

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا، یہی ہمارے دفاع کی اصل طاقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیں، اس موقع پر یہ عزم کریں کہ پاکستان ہماری شان ہے، ہماری آن ہے، اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے شاہینوں کے جواب نے دشمن کو جنگ بند کرنے پر مجبور کیا، گورنر خیبرپختونخوا

تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

Scroll to Top