جس کے پاس طاقت ہو، بات چیت اسی سے کی جاتی ہے، رؤف حسن

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مذاکرات ہمیشہ انہی کے ساتھ کیے جاتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے، اور اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی حامی ہے۔

انہوں نے یہ بات دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رؤف حسن نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ کسی ڈیل کے لیے نہیں ہو رہے بلکہ یہ محض ایک بات چیت کا عمل ہے جسے تحریک انصاف ہمیشہ مثبت طریقے سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی ہے مگر اس وقت حکومت کے پاس کچھ دینے یا پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کے لیے کوئی ٹھوس چیز موجود نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بھارت کی جارحیت کو اپنی تحریک میں تاخیر کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تنازعہ کے دوران پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے اور اس نے قوم کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں میلی نظر برداشت نہیں، دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے، بیرسٹر سیف

رؤف حسن نے مذاکرات کے طریقہ کار پر بھی بات کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کو بیک چینل پر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب مذاکرات کو اوپن کرنے کا رسک نہیں لیا جا سکتا کیونکہ اس کا نتیجہ غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top