جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر سلیم جان کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ اس دوران ضلع کے اہم علاقوں کی سڑکیں بند رہیں گی جن میں اسمان منزہ، لدھا، تیارزہ، توروام اور سرویکئی کے راستے شامل ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بند راستوں پر سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
عوام سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے، اور شہریوں سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔





